نیوزی لینڈ ٹیم پاکستانی ٹیم کی مدد سے میچ جیتا، کیوی فاسٹ باوٴلر کا انکشاف

ہم خود کو بھارت کے خلاف اعصابی طور پر مضبوط کرنے کے لیے چیمپئنز ٹرافی کا پاک بھارت میچ دیکھتے رہے تھے، ٹرینٹ بولٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 11 جولائی 2019 19:16

نیوزی لینڈ ٹیم پاکستانی ٹیم کی مدد سے میچ جیتا، کیوی فاسٹ باوٴلر کا انکشاف
لندن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11جولائی2019ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے مایاناز فاسٹ باوٴلر ٹرینٹ بولٹ نے بھارت کو سیمی فائنل میں شکست دینے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارت کے خلاف میچ پاکستان کی مدد سے جیتا۔ بولٹ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی حوصلہ افزائی کیلئے چیمپینز ٹرافی 2017ء کے فائنل میں پاکستان کی جیت اور باوٴلرز کے ویڈیو کلپس دیکھے۔  
 
خیال رہے کہ گزشتہ روز واضح رہے کہ ورلڈکپ 2019 ءکے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کیویز کی جانب سے دیے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دنیا کی نمبر 1 بیٹنگ لائن 221 رنز بنا سکی۔بھارتی بلے باز رویندرا جدیجا کی نصف سینچری رائیگاں گئی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نے 3 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نے 3 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔ 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ورلڈ کپ میں رنز مشین روہت شرما صرف ایک رن بنا کر پویلین چلتے بنے، ان کے پیچھے بھارتی ٹیم قائد ویرات کوہلی اور دوسرے اوپنر کے ایل راہول بھی بالترتیب ایک، ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے،دنیش کارتھک کو صرف 6 رنز پر ہنری نے پویلین کی راہ دکھائی۔

نیوزی لینڈ کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی شائقین نے بھارت سے ہارے جانے والے میچ پر قومی ٹیم کو معاف کر دیا۔ شائقین کا کہنا ہے کہبھارت تو اتنا نالائق ہے کہ ہر اس ٹیم سے ہارجاتا ہے جسے پاکستان نے ہرایا ہوتا ہے۔ ٹویٹر پر پاکستانی شائقئنِ کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو ہرایا اوربھارت اس سے ہار گیا تھا اور پھر پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرایا اور اب بھارت ان سے بھی ہار گیا۔
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 19:16:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :