ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف کامیابی کے بعد ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے، بولٹ

جمعہ 12 جولائی 2019 17:21

ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف کامیابی کے بعد ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے، بولٹ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) نیوزی لینڈ کے سٹار فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ میں بھارت کے خلاف کامیابی کے بعد انکی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ میگا ایونٹ کے فائنل میں حریف بلے بازوں کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کا فائنل میچ (کل) اتوار کو لندن، لارڈز کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں بولٹ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کے خلاف فتح بہت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فتح کے بعد انکی ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میچ کے لئے انگلینڈ کے خلاف حکمت عملی تیاری کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹیکنگ بائولنگ سے حریف ٹیموں کے ٹاپ آرڈرز کو جلد آئوٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے، اگر پلان کے مطابق بائولنگ کرنے میں کامیاب رہے تو یقیناً ہماری جیت ہماری ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کا فائنل جیتنے کے لئے تمام کھلاڑیوں کو بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔
وقت اشاعت : 12/07/2019 - 17:21:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :