کیا نیوزی لینڈ امپائرز کی غلطی کے باعث ورلڈ کپ جیتنے میں ناکام رہا؟تہلکہ خیز انکشاف

مارٹن گپٹل کی تھرو پر انگلش ٹیم کو6کی بجائے5رنز ملنے چاہیئے تھے:سائمن ٹافل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 15 جولائی 2019 13:58

کیا نیوزی لینڈ امپائرز کی غلطی کے باعث ورلڈ کپ جیتنے میں ناکام رہا؟تہلکہ خیز انکشاف
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2019ء) ورلڈ کپ 2019ءکے سنسنی خیز اختتام کے بعد اب انکشاف ہوا ہے کہ میچ کے آخری اوور میں مارٹن گپٹل کی تھرو پر انگلینڈ کی ٹیم کو6کی بجائے5رنز ملنے چاہیئے تھے۔آئی سی سی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز فائنل میں آخری اوور کی چوتھی گیند میں پر انگلینڈ کو اوور تھرو کے 4 رنز اضافی ملے جس نے انگلش ٹیم کی فتح میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔

انگلش آل راﺅنڈر بین سٹوکس نے آخری اوور کی چوتھی گیند کو ڈیپ مڈ وکٹ کی جانب کھیلا اور 2 رنز بنانے کے لیے دوڑ پڑے، دوسرے رن کے لیے واپسی کرتے ہوئے انہوں نے وکٹ بچانے کے لیے ڈائیو لگائی تو فیلڈر کی جانب سے پھینکی گئی تھرو ان کے بلے سے ٹکرا کر تھرڈ مین باﺅنڈری پار کر گئی اور اس طرح انگلینڈ کو 2 کی جگہ اضافی 4 رنز کے ساتھ مجموعی طور پر 6 رنز کا تحفہ مل گیا۔

(جاری ہے)

اگلی 2 گیندوں پر انگلینڈ کو فتح کے لیے 3 رنز درکار تھے لیکن سٹوکس کوشش کے باوجود وہ صرف 2 رنز ہی بنا سکے اور میچ ٹائی ہو گیا۔آئی سی سی کے قانون 19.8کے مطابق” اگر فیلڈر کی جانب سے جان بوجھ کر یا ویسے پھینکی گئی تھرو باﺅنڈری کے پار چلی جائے تو بیٹنگ سائیڈ کو اس باﺅنڈری کے ساتھ اتنے ہی رن ملنے چاہیئے جو اس نے مکمل کیے ہوں“۔ری پلیز میں یہ واضح نظر آرہا تھا کہ جب تھرو بین سٹوکس کے بلے سے ٹکرائی تو وہ کریز میں نہیں پہنچے تھے۔
بین سٹوکس رن مکمل کررہے ہیں
بین سٹوکس رن مکمل کررہے ہیں
سابق آسٹریلین امپائر سائن ٹافل کا بھی کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کو6کی بجائے 5رنز ملنے چاہیے تھے اور یہ امپائرز کی جانب سے کی گئی غلطی تھی۔
وقت اشاعت : 15/07/2019 - 13:58:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :