افغانستان نومبر میں بھارتی سرزمین پر ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کی میزبانی کرے گا

پیر 15 جولائی 2019 20:47

افغانستان نومبر میں بھارتی سرزمین پر ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کی میزبانی کرے گا
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) افغانستان رواں سال کے آخر میں بھارت کی سرزمین میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کی میزبانی کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹیسٹ، تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی۔ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ افغانستان کا مجموعی طور پر تیسرا ٹیسٹ ہو گا۔

(جاری ہے)

افغانی ٹیم کو گزشتہ برس ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم رواں سال کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں افغانستان نے آئرلینڈ کو زیر کر کے پانچ روزہ کرکٹ میں پہلی کامیابی سمیٹی تھی۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 5 نومبر، دوسرا میچ 7 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 نومبر کو کھیلا جائیگا۔اس کے بعد ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 نومبر، دوسرا میچ 16 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول واحد ٹیسٹ میچ 27 نومبر سے شروع ہو گا۔
وقت اشاعت : 15/07/2019 - 20:47:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :