بھارت کی سیمی فائنل میں شکست ، سپانسرز نے منہ پھیر لیا

1079 کروڑ روپے دینے والی کمپنی کا علیحدگی کا اعلان

پیر 15 جولائی 2019 22:58

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ میچ سیمی فائنل میں شکست کے بعد ا س کی مرکزی سپانسر کمپنی اوپو نے اپنا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی موبائل بنانے والی کمپنی اوپو نے 2017 میں ٹیم انڈیا کے سپانسر شپ حقوق حاصل کیے تھے۔ اوپو نے مارچ 2017 ئ میں کرکٹ کی سب سے مہنگی ترین سپانسر شپ کے بذریعہ بولی حقوق حاصل کیے تھے،انہوں نے 1079 کروڑ بھارتی روپے کے عوض سپانسر شپ معاہدہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

بولی میں دوسرے نمبر پر چینی موبائل فون کمپنی ’ ویوو‘ رہی تھی جس نے 786 کروڑ روپے کی بولی دی تھی۔اس معاہدے کے تحت اوپو کمپنی ٹیم بھارت کے ہر میچ کے عوض بھارتی کرکٹ بورڈ کو 4 کروڑ 61 لاکھ روپے ادا کرتی ہے جبکہ آئی سی سی یا ایشین کرکٹ کونسل کا میچ ہو تو یہ رقم 1 کروڑ 56 لاکھ روپے ہوتی ہے۔بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد اپنا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اوپو نے ٹیم انڈیا کی سپانسر شپ کے حقوق ایک ٹیکنالوجی کمپنی کو فروخت کردیے ہیں جس کی حتمی منظوری ہونا باقی ہے۔ اگر یہ ڈیل کامیاب ہوگئی تو اس کے بعد ٹیم انڈیا کی جرسی پر اوپو کی جگہ نیا نام سامنے آئے گا۔
وقت اشاعت : 15/07/2019 - 22:58:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :