گلیمورگن کاﺅنٹی نے فخر زمان کی خدمات حاصل کر لیں

29 سالہ بلے باز گلیمورگن کے لئے ابتدائی 8میچز کھیلیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 جولائی 2019 12:15

گلیمورگن کاﺅنٹی نے فخر زمان کی خدمات حاصل کر لیں
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2019ء) برطانیہ کے گلیمورگن کاﺅنٹی کرکٹ کلب نے پاکستان کے سلامی بلے باز فخر زمان کو ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے لئے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔29 سالہ بلے باز گلیمورگن کے لئے ابتدائی آٹھ میچوں میں کھیلیں گے، انہیں آسٹریلیا کے شان مارش کی جگہ بطور متبادل منتخب کیا گیا ہے،شان مارش عالمی کپ کے مقابلوں کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

فخر زمان نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کریئر میں 89 میچز کھیلے ہیں، جس میں 30 انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچز بھی شامل ہیں۔انہوں نے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں 27.84کی اوسط سے2339رنز سکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور14نصف سنچریاں شامل ہیں، انہوں نے138.64کے سٹرائیک ریٹ سے یہ رنز سکور کیے ہیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلامورگن کی ٹیم میں شمولیت سے بہت خوش ہوں اور میں کارڈف کے میدان میں کھیلنے کے لئے تیار ہوں،انہوں نے کہا اس میدان میں میری بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں، یہاں پر ہم نے چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل جیتا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ گلیمورگن بلاشبہ ایک بڑا کرکٹ کلب ہے، امید کرتا ہوں کہ میں اس کی جیت میں اہم کردار ادا کرسکوں۔گلیمورگن کرکٹ کلب کے ڈائریکٹر مارک وِلس نے کہا کہ شان مارش کی عدم دستیابی سے مایوسی ہوئی تاہم فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت ایک اچھی خبر ہے۔         
وقت اشاعت : 16/07/2019 - 12:15:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :