آئی سی سی کے فیصلے کی وجہ سے ٹیم عالمی کرکٹ میں اجنبی بن کر رہ گئی ، کرکٹرز بے روزگار ہوگئے ہیں، سکندر رضا

جمعہ 19 جولائی 2019 17:13

آئی سی سی کے فیصلے کی وجہ سے ٹیم عالمی کرکٹ میں اجنبی بن کر رہ گئی ، کرکٹرز بے روزگار ہوگئے ہیں، سکندر رضا
ہراری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پاکستانی نژاد زمبابوین کرکٹر سکندر رضا نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے فیصلے کی وجہ سے ٹیم عالمی کرکٹ میں اجنبی بن کر رہ گئی اور کرکٹرز بے روزگار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ بورڈ کے معاملات میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے زمبابوے کی معطلی کے بعد کرکٹرز مایوسی کے اندھیروں میں ڈوب گئے اور ان کو اپنا مستقبل تاریک نظر آنے لگا ،سیالکوٹ سے آبائی تعلق رکھنے والے زمبابوین آل راؤنڈر سکندر رضا نے کہاکہ ایک فیصلے کی وجہ سے ٹیم عالمی کرکٹ میں اجنبی بن کر رہ گئی اور کرکٹرز بے روزگار ہوگئے ہیں۔

سکندر رضا نے کہا کہ ایک فیصلہ کس طرح کھلاڑیوں کے کیریئر تباہ اور اتنے زیادہ خاندانوں کو متاثر کر سکتا ہے، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنے کیریئر کو اس انداز میں خیرباد کہنا پڑے گا۔برینڈن ٹیلر نے کہا کہ کھیل کے ساتھ لگاؤ رکھنے والے سینکڑوں کرکٹرز، سپورٹ اسٹاف اور گرائونڈز میں کام کرنے والے دیگر افراد بے روزگار ہوگئے، آئی سی سی کے فیصلے نے دل توڑیئے۔
وقت اشاعت : 19/07/2019 - 17:13:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :