انگلش کرکٹرز جیسن روئے اور اولی سٹون آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کریں گے

منگل 23 جولائی 2019 20:15

لارڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔ اوپننگ بیٹسمین جیسن روئے اور فاسٹ بائولر اولی سٹون ٹیم کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ (آج) بدھ سے شروع ہو گا۔ پلیئنگ الیون میں کپتان جوروٹ، معین علی، روری برنز، جیسن روئے، جونی بیئرسٹو، کرس ووکس، ثام کیورن، سٹورٹ براڈ، جیک لیچ اور اولی سٹون شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 23/07/2019 - 20:15:24