کینیڈا ٹی ٹونٹی لیگ ، بم کے خطرے کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف

معمول کی چیکنگ کے دوران وینیو میں کوئی مشکوک سامان دکھائی نہیں دیا

پیر 29 جولائی 2019 20:31

کینیڈا ٹی ٹونٹی لیگ ، بم کے خطرے کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف
ورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2019ء) بم کے خطرے کی وجہ سے کینیڈا لیگ کا میچ تاخیر سے شروع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مونٹریال ٹائیگرز اور ونیپیگ ہاکس کے درمیان میچ 90 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، جس کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی تھی، سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں گرانڈ کے باہر قطاریں نظر آئیں، انھیں پولیس نے اندر جانے سے روکا تھا۔

(جاری ہے)

اب یہ معلوم ہوا ہے کہ معمول کی چیکنگ کے دوران وینیو میں کوئی مشکوک سامان دکھائی دیا جس کی مکمل جانچ کرنے کے ساتھ پورے سٹیڈیم کا ایک بار پھر جائزہ لیا گیا اور پھر اچھی طرح اطمینان کے بعد کھلاڑیوں اور شائقین کو سٹیڈیم میں اینٹری کی اجازت ملی،مونٹریال پولیس نے سونگھنے والے کتوں کی مدد سے سٹیڈیم میں جانچ پڑتال کی جس کے بعد آل کلیئر کا سگنل دیا گیا ،میچ کے دوران بھی کمنٹیٹرز نے صرف اتنا بتایا کہ سکیورٹی وجوہات کی بناپر میچ تاخیر سے شروع ہو ا ہے۔12،12اوورز تک محدود کیے جانے والے اس میچ میں مونٹریال ٹائیگرز نے سنیل نارائن کی30گیندو ں پر 59رنز کی اننگز کی بدولت 24رنز سے کامیابی اپنے نام کی ۔
وقت اشاعت : 29/07/2019 - 20:31:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :