قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرلیں

بدھ 7 اگست 2019 13:24

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کےکنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی تمام عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے عمل کا آغاز فوری کررہا ہے۔

جمعہ کو کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں تمام ممبران نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کی جائے۔



چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اشتہار جاری کرے گا۔

احسان مانی، چیئرمین   پی سی بی:
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ تمام کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک طویل اور جامع عمل کے بعد اپنی سفارشات تیار کرنے پر کرکٹ کمیٹی کامشکور ہوں۔

(جاری ہے)

کرکٹ کمیٹی تجربہ کار اراکین پر مشتمل تھی۔ احسان مانی نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیےنئے کوچنگ اسٹاف کی تعیناتی پر مکمل اتفاق کیا ہے۔



چیئرمین پی سی بی  نے کہا کہاپنی تعیناتی کے دورانپاکستان  کرکٹ ٹیم کی بہتری  کے لیےبھرپور محنت کرنے پرمیں ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کا مشکور ہوں۔ میں  ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

احسان مانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ کی بہتری کے لیے فیصلے کرتا رہے گا۔
وقت اشاعت : 07/08/2019 - 13:24:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :