سری لنکا کا نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان،

میتھیوز، چندیمل، اکیلا دانن جایا اور دلروون پریرا کی واپسی

بدھ 7 اگست 2019 16:58

سری لنکا کا نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان،
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، اکیلا دانن جایا اور دلروون پریرا کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، آل رائونڈر دانشکا گوناتھلیکا اور فاسٹ بائولر لاہیرو کمارا بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، بیٹنگ آل رائونڈر شیہان جے سوریا اور فاسٹ بائولر آسیتھا فرننڈو کو ڈراپ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 اگست سے شروع ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان دیمتھ کرونارتنے، میتھیوز، دنیش چندیمل، لاہیرو تھریمانے، کوسل مینڈس، کوسل پریرا، نیروشن ڈکویلا، دھنن جایا ڈی سلوا، اینجلو پریرا، اوشادا فرننڈو، دانشکا گوناتھلیکا، شیہان جے سوریا، چھامیکا کرونارتنے، دلروون پریرا، اکیلا دانن جایا، لاستھ ایمبل ڈینیا، لکشن سنداکن، سرنگا لکمل، لاہیرو کمارا، وشوا فرننڈو، کاسن راجیتھا اور آسیتھا فرننڈو پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 07/08/2019 - 16:58:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :