آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ 14 اگست سے شروع ہوگا

آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ، رپورٹ

جمعہ 9 اگست 2019 16:46

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ 14 اگست سے شروع ہوگا
لارڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 14 اگست سے شروع ہو گا ،آسٹریلوی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ایشز ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

کینگروز نے میزبان ٹیم کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا، انگلش ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں مایہ ناز فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گے، وہ انجری مسائل کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں، پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے دوسرا میچ جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں جبکہ دوسری جانب میزبان ٹیم سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پر جوش ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ایشز ٹیسٹ میچ 22 سے 26 اگست، چوتھا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 12 سے 16 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/08/2019 - 16:46:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :