مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور واجبات کی ادائیگی کے بعد خاموشی سے اپنے وطن چلے گئے

دونوں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ مزید کام کے خواہشمند تھے ، پی سی بی فیصلے پر ناراض تھے

ہفتہ 10 اگست 2019 21:21

مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور واجبات کی ادائیگی کے بعد خاموشی سے اپنے وطن چلے گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2019ء) سابق پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور واجبات کی ادائیگی کے بعد خاموشی سے بوریا بستر سمیت کر اپنے وطن چلے گئے۔یاد رہے کہ مکی آرتھر کا معاہدہ 15 اگست تک ہے لیکن توسیع نہ ہونے پر انہیں گھر کی راہ لینا پڑی۔

(جاری ہے)

سابق ہیڈ کوچ کو یقین دلایا گیا تھا کہ انہیں مزید ٹیم کیساتھ ذمہ داری نبھانے کا موقع دیا جائیگا لیکن فراغت کا فیصلہ اچانک سنائے جانے پر وہ بورڈ حکام سے ناخوش تھے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی وہ زیادہ تر وقت فون پر مصروف رہے، انہوں نے این سی اے سٹاف کیساتھ بات چیت سے بھی گریز کیا اور جاتے ہوئے الوداعی ملاقات اور تصاویر بنوانا بھی گوارا نہیں کیا۔ سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد مزید کام کے خواہشمند تھے اور وہ بھی فارغ کئے جانے پر پی سی بی حکام سے ناراض ہیں۔
وقت اشاعت : 10/08/2019 - 21:21:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :