سپورٹس تنظیموں کا اولمپیئن ذاکر حسین کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 19 اگست 2019 12:59

سپورٹس تنظیموں کا اولمپیئن ذاکر حسین کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سیّد اشفاق حسین شاہ، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد نے اولمپیئن ذاکر حسین کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے اپنے ایک تعزیتی پیغامات میں کہا کہ اولمپیئن ذاکر حسین کی ملک میں ہاکی کی ترقی کیلئے خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/08/2019 - 12:59:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :