کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں میں مثبت سوچ پروان چڑھے گی، ریجنل سپورٹس افسر

بدھ 21 اگست 2019 17:22

کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں میں مثبت سوچ پروان چڑھے گی، ریجنل سپورٹس افسر
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) یونین کونسل غلہ ڈھیر میں کرکٹ کے مقابلے میں سٹار کلب اور مسلم آباد میں مسلم ٹائیگرز نے کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹس اپنے نام کر لئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر میر بشر خان،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسر کاشف فرحان، سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین آصف خان اور ضلع کونسل کے اراکین طارق عزیز اور قیصر درانی نے فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ کھلاڑیوں میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ڈیڑھ لاکھ روپے کی لاگت سے کھیلوں کا سامان بھی تقسیم کیا گیا۔

مقررین نے ٹورنامنٹس کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کے فروغ سے مثبت سوچ پروان چڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ فارض اوقات کے بہتر استعمال کے لئے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرنا چاہیے تاکہ نوجوان معاشرتی برائیوں سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کی بہتر نشو نما کے لئے کھیل انتہائی ضروری ہے اور اس وجہ سے کونسل کے ترقیاتی فنڈز سے کھیلوں کے سامان کے ساتھ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 21/08/2019 - 17:22:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :