جہاز جتنی رفتار، سائیکل کی تیز ترین رفتار کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا

45 سالہ برطانوی نیل کیمبل نے 274 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سائیکل چلا کر ناقابل یقین عالمی ریکارڈ قائم کیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 اگست 2019 22:21

جہاز جتنی رفتار، سائیکل کی تیز ترین رفتار کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اگست2019ء) جہاز جتنی رفتار، سائیکل کی تیز ترین رفتار کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا، 45 سالہ برطانوی نیل کیمبل نے 274 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سائیکل چلا کر ناقابل یقین عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ تفصیلات کے مطابق 45 سالہ برطانوی سائیکلسٹ نیل کیمبل نے انسانی تاریخ کا سب سے حیرت انگیز ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیل کیمبل نے 274 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سائیکل چلا کر دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔ نیل کیمبل نے یارک شائر کی ائیر فیلڈ پر یہ کارنامہ انجام دیا۔ نیل کیمبل نے 18 ہزار ڈالر یعنی 20 لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد کی لاگت میں ایک خصوصی سائیکل تیار کی اور پھر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ نیل کیمبل کا کہنا ہے کہ وہ اس ریکارڈ پر ہی اکتفا نہیں کریں گے، وہ ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ وہ جلد 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سائیکل چلا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کریں۔
وقت اشاعت : 22/08/2019 - 22:21:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :