باکسر عامر خان نے کشمیر جانے کیلئے جلد پاکستان آنے کا اعلان کردیا

دورہ پاکستان کے دوران کشمیریوں کی آواز بن کر اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کروں گا ، پیغام

جمعہ 23 اگست 2019 21:02

باکسر عامر خان نے کشمیر جانے کیلئے جلد پاکستان آنے کا اعلان کردیا
لندن،لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) برطانوی باکسر عامر خان نے کشمیر جانے کیلیے چند روز میں پاکستان آنیکا اعلان کیا ہے۔32سالہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کشمیر جانے کیلئے چند روز میں پاکستان آنیکا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے دوران کشمیریوں کی آواز بنیں گے اور کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا عملی مظاہرہ بھی کریں گے۔یاد رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ نے آرٹیکل 370 اے ختم کر دیا ہے جسکے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کر سکیں گے،بھارت کے آئین میں کشمیر سے متعلق دفعہ 370 کی شق 35 اے کے تحت غیر کشمیری مقبوضہ وادی میں زمین نہیں خرید سکتے تھی
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 21:02:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :