مارسیلو میلو اور لیوکاز کیوبٹ نے ونسٹن سالم ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

اتوار 25 اگست 2019 15:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) برازیلین کھلاڑی مارسیلو میلو اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاز کیوبٹ نے ونسٹن سالم ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو امریکہ میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں مارسیلو میلو اور لیوکاز کیوبٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیکولاس مونروئے اور ٹینیز سینڈگرین پر مشتمل امریکن جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 6-1 اور 10-3 سے شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 25/08/2019 - 15:50:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :