آسٹریلیا اور ڈربی شائر کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ 29 اگست سے شروع ہوگا

پیر 26 اگست 2019 12:09

آسٹریلیا اور ڈربی شائر کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ 29 اگست سے شروع ہوگا
ڈربی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) آسٹریلیا اور ڈربی شائر کی ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ 29 اگست سے ڈربی کے مقام پر شروع ہوگا۔ اس کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 4 ستمبر سے مانچسٹر کے مقام پر شروع ہوگا۔ 14 اگست سے شروع ہو گا۔ انگلینڈ اور آسٹریلیاں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز 1-1 برابر ہے۔

(جاری ہے)

کینگروز نے میزبان ٹیم کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا اس کے بعد میزبان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 1 وکٹ سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اسلئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ایشز ٹیسٹ میچ 4 سے 8 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 12 سے 16 ستمبر تک اوول میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 26/08/2019 - 12:09:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :