آسٹریلوی ویمن ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی،

دورہ کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، کرکٹ آسٹریلیا

پیر 26 اگست 2019 12:09

آسٹریلوی ویمن ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی،
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی۔ اپنے دورہ کے دوران آسٹریلوی ویمن ٹیم ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے اعلامیے کے مطابق آسٹریلوی ویمن ٹیم 5 ستمبر کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے اپنے دورے کا آغاز کریگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 8 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دورے کے لئے پہلے ہی ویمن ٹیم کا اعلان کر رکھا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق کپتان میگ لیننگ، نائب کپتان ریکل ہائنز، ایرن برنز، نیکولا کیری، ایشلگ گارڈنر، ہیتھرگراہم، الیسا ہیلی، جیس جوناسین، ڈیلیسا کیمنس، بیتھ مونی، ایلیز پری، میگن شوٹ، ٹیلا ولائیمنک اور گیورگیا وارہم پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 26/08/2019 - 12:09:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :