یو ایس اوپن، میڈیسن کیز اور ایلینا سوتولینا ویمنز سنگلز کے ناک آئوٹ مرحلے میں داخل

ہفتہ 31 اگست 2019 14:52

یو ایس اوپن، میڈیسن کیز اور ایلینا سوتولینا ویمنز سنگلز کے ناک آئوٹ مرحلے میں داخل
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2019ء) میڈیسن کیز، ایلینا سوتولینا اور وانگ چینگ جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

امریکا میں جاری میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں مقامی پلیئر میڈیسن کیز نے ہم وطن حریف صوفیہ کینن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 7-5 رہا، یوکرین کی ایلینا سوتولینا نے ہم وطن حریف ڈیانا یسٹریمسکا کو بآسانی 6-2 اور 6-0 سے ہرا کر ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں چین کی وانگ چینگ نے فرانس کی فیونا فیرو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-6 اور 6-3 سے شکست دی۔
وقت اشاعت : 31/08/2019 - 14:52:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :