سٹورٹ براڈ نے 2019ء ایشز سیریز میں ڈیوڈ وارنر کو ساتویں مرتبہ اپنا شکار بنایا

اتوار 15 ستمبر 2019 17:25

اوول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) مایہ ناز انگلش فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو اپنے نشانے پر رکھ لیا، انہوں نے ایشز سیریز میں وارنر کو ساتویں مرتبہ اپنا شکار بنایا، اسطرح براڈ ایک سیریز میں کسی کھلاڑی کو زیادہ مرتبہ آئوٹ کرنے والے چھٹے بائولر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل سابق جنوبی افریقن بائولرز جیک سیڈل اور ٹریور گوڈرڈ، سابق انگلش بائولرز ڈیوڈ گوور، مائیکل ایتھرٹن اور معین علی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/09/2019 - 17:25:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :