بین سٹوکس کے 2 سوتیلے بہن بھائیوں کو بچپن میں ہی قتل کیے جانے کا انکشاف

سٹوکس کی والدہ ڈیب کی جانب سے طلاق لینے کے بعد سابق شوہر رچرڈ ڈون نے 1988 ء میں ان کی 8 سالہ سوتیلی بہن اور 4 سالہ بھائی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی تھی،برطانوی اخبار دی سن نے تفصیلات جاری کردیں،سٹوکس نے نجی معاملات میڈیا پر لانے پر اخبار پر برہم

بدھ 18 ستمبر 2019 22:23

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) انگلش سٹار آل رائونڈر بین سٹوکس کے 2 سوتیلے بہن بھائیوں کو بچپن میں ہی قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے مطابق سٹوکس کی والدہ ڈیب کی جانب سے طلاق لینے کے بعد سابق شوہر رچرڈ ڈون نے 1988 ئ میں ان کی 8 سالہ سوتیلی بہن اور 4 سالہ بھائی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی تھی،بین سٹوکس کا قتل ہونے والا بھائی اس المناک واقعے کے 3 برس بعد بین سٹوکس کی پیدائش ہوئی تھی اور2003ئ میں وہ اپنے والدین کے ہمراہ برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔

برطانوی اخبار نے تمام واقعات اور بچوں کی تصاویر کے ہمراہ رپورٹ شائع کی جس پر 28سالہ بین سٹوکس نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسے اپنے والدین کی نجی زندگی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے برطانوی اخبار کے لیے انتہائی سخت زبان استعمال کی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والدین ،اہلیہ اور بچوں کو عام شہری کی طرح زندگی گزارتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 22:23:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :