سپورٹس ڈ یسک

محموداللہ کی جارحانہ ففٹی، بنگلہ دیش زمبابوے کو ہرا کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز فائنل میں پہنچ گیا، موتم بامی کی ففٹی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی

بدھ 18 ستمبر 2019 23:50

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) محموداللہ کی جارحانہ ففٹی کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 39 رنز سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز فائنل میں جگہ بنا لی، زمبابوین ٹیم متواتر تیسری شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی، زمبابوین ٹیم 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 136 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، موتم بامی کی 54 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، محموداللہ نے 5 چھکوں کی مدد سے 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

بدھ کو کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں زمبابوین ٹیم کے کپتان ہملٹن مسکڈزا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے مہنگا ثابت ہوا، بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، محموداللہ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 62 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے ٹوٹل کو فائٹنگ بنایا، لٹن داس 38، نجم الحسین 11، کپتان شکیب الحسن 10، مشفق الرحیم 32، عفیف حسین 7 اور مصدق حسین 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، محمد سیف الدین 6 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، کائل جروس نے 3 اور کرس موفو نے 2 وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

جواب میں زمبابوین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 136 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، رچمونڈ موتم بامی کے سوا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، موتم بامی نے 54 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، مسکڈزا 25، جروس 27، مڈزیوا 9، موتم بوڈزی 11، سین ولیمز اور این ڈلووو 2، 2 برینڈن ٹیلر اور چاکبوا بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، شافع الاسلام نے 3، مستفیض اور عامن الاسلام نے 2، 2 شکیب اور سیف الدین نے ایک، ایک وکٹ لی۔
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 23:50:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :