سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

سری لنکا کی وزارت دفاع نے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی اجازت دے دی × دورہ منصوبہ بندی کے تحت ہی ہو گا، مجھ سمیت سمیت چند آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان جائیں گے، سیکرٹری موہن ڈی سلوا

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:24

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے اور سری لنکا کی وزارت دفاع نے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔سری لنکا کرکٹ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا نے کہا کہ وزارت دفاع نے دورہ پاکستان کے لیے حوالے سے گرین سگنل دیتے ہوئے ٹیم پاکستان بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔

دورہ منصوبہ بندی کے تحت ہی ہو گا، مجھ سمیت سمیت چند آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان جائیں گے۔گزشتہ ہفتے سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان کی صورت میں دہشت گرد حملے کی دھمکی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد یہ دورہ کھٹائی میں پڑ گیا تھا۔اس موقع پر حکومت پاکستان نے معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے سری لنکن بورڈ کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد اس دورے کی راہ ہموار ہوئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں کیے گئے دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔اس حملے میں 6 پاکستانی پولیس اہلکار اور دو شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی اور میچ آفیشلز زخمی بھی ہوئے تھے۔اس حملے کے بعد 8سال بعد سری لنکن ٹیم پاکستان میں ٹی20 میچ کھیلنے راضی ہوئی اور اکتوبر 2017 میں پاکستان آ کر ٹی20 میچ کھیلا تھا۔گزشتہ ماہ ڈی سلوا نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سیکیورٹی ماہرین کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔موہن ڈی سلوا نے کہا کہ پاکستان نے ہماری ٹیم کو سربراہ مملکت سطح کی سیکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وقت اشاعت : 19/09/2019 - 23:24:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :