پی این ایف گرلز نیٹ بال کپ (کل )سے شروع ہوگا

اتوار 22 ستمبر 2019 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پی این ایف گرلز نیٹ بال کپ (کل) منگل سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شروع ہوگا، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کیصدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے، جن میں انڈر۔

13 اور انڈر۔

(جاری ہے)

15کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے انڈر۔13 کے مقابلوں میں یکم جولائی 2006 ء کے بعد اورانڈر۔15 کے مقابلوں میں یکم جولائی 2004 ء کے بعد پیدا ہونے والی لڑکیاں حصہ لینے کی مجاز ہونگی، 23 ستمبر کو منیجرز میٹنگ ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، یہ ٹورنامنٹ 27 ستمبر تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 22/09/2019 - 15:30:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :