چیلنج کرکٹ لیگ، کینیڈا نے قطر کو 115 رنز سے ہرا دیا، نتیش کمار کی سنچری اور 5 وکٹیں

اتوار 22 ستمبر 2019 17:40

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) چیلنج کرکٹ لیگ میں کینیڈا نے قطر کو 115 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی، نتیش کمار اور سریمانتھا نے سنچریاں سکورکیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کوالالمپور میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے آٹھویں میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 379 رنز بنائے، نتیش کمار نے 129 اور سریمانتھا نے 112 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں۔

اقبال حسین نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ قطر کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 264 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ثقلین ارشد 97 اور کامران خان 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نتیش کمار نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 22/09/2019 - 17:40:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :