12 کھلاڑی پہلی بار ہوم گراﺅنڈ پر ون ڈے انٹرنیشنل کھیلیں گے

محمد عامر،فخر زمان، عماد وسیم، امام الحق، شاداب خان ، محمد حسنین اور آصف علی ہوم گراﺅنڈ پر ون ڈے ڈیبیو کے منتظر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 23 ستمبر 2019 16:33

12 کھلاڑی پہلی بار ہوم گراﺅنڈ پر ون ڈے انٹرنیشنل کھیلیں گے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر2019ء) فاسٹ باﺅلر محمد عامر، آل راﺅنڈر عماد وسیم اور افتخار احمد سمیت قومی ٹیم کے 12 کھلاڑی پہلی بار ہوم گراﺅنڈ پر ہوم کراﺅڈ کے سامنے انٹرنیشنل ون ڈے میچ کھیلیں گے۔پاکستان اور سری لنکا کرکٹ ٹیمیں پہلے تین ون ڈے میچز کراچی میں کھیلیں گی، نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے ان میچز کے لیے پاکستان 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔

قومی ٹیم کے سکواڈ کے 12 کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ ہوم گراﺅنڈ پر ون ڈے انٹرنیشنل کھیلیں گے۔ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد عامر بھی پہلی بار ہوم کراﺅڈ کے سامنے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلیں گے۔فخر زمان، عماد وسیم، امام الحق، شاداب خان اور عثمان شنواری کو بھی ہوم گراو¿نڈ پر پہلی بار ون ڈے میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، افتخار احمد، عابد علی اور آصف علی بھی ہوم گراﺅنڈ پر ون ڈے ڈیبیو کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان 10سال کے طویل عرصے بعد سری لنکن ٹیم کی میزبانی کرنے کےلئے تیار ہے، آئی لینڈرز نے آخری بار 2009 ءمیں پاکستان کا دورہ کیا تھا لیکن لاہور ٹیسٹ کے دوران شدت پسندوں کی طرف سے حملے کے بعد سری لنکا ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ کر اپنے وطن واپس لوٹ گئی تھی،اب 25ستمبر کو ہی سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی کراچی آمد شیڈول ہے، پاکستان اورسری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریزکا پہلا میچ 27ستمبر کو کھیلا جائےگا، 29ستمبر کودونوں ٹیمیں ایک بار پھر نیشنل سٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوںگی جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 2اکتوبر کو کھیلا جائےگا، پاکستان اورسری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹونٹی20میچوں کی سیریز 5 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگی اور10اکتوبر کو سری لنکن ٹیم وطن واپس روانہ ہوجائےگی ۔


وقت اشاعت : 23/09/2019 - 16:33:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :