جرمن فٹ بال لیگ میں ہرتھا اور فورتونا کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہونگی

جمعرات 3 اکتوبر 2019 14:39

جرمن فٹ بال لیگ میں ہرتھا اور فورتونا کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہونگی
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2019ء) ہرتھا اور فورتونا کی ٹیمین اٹالین فٹ بال لیگ میں کل جمعہ کو پنجہ آزما ہونگی۔ہرتھا کی ٹیم لیگ میں اب تک دو میچز جیت چکی ہے اور فورتونا کے خلاف میچ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہے ادھر فورتونا کی ٹیم کے کپتان نے بھی ہرتھا کے خلاف کامیابی کے لئے بیان دیا ہے اور توقع کی جارہی ہے دونوں ٹیموں کے درمیان کل جمعہ کا میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جرمن فٹ بال لیگ میں ہرتھا کی ٹیم 6 میچز کھیل کر دو میں کامیابی کے بعد ٹیبل پر دسویں نمبر پر ہے ۔
وقت اشاعت : 03/10/2019 - 14:39:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :