رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعہ 4 اکتوبر 2019 11:40

رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل تین میچوں کا فیصلہ ہوگا
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ میں کل ہفتہ کو تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، میگا ایونٹ میں آج ہفتہ کو پہلے میچ میں پول اے کی ٹیمیں میزبان جاپان اور ساموا مد مقابل ہونگی، دوسرا میچ پول سی کی ٹیموں انگلینڈ اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ تیسرے میچ میں پول ڈی کی ٹیمیں آسٹریلیا اور یوروگوئے پنجہ آزما ہونگی۔

(جاری ہے)

پول اے میں آئرلینڈ کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے ، پول سی میں انگلینڈ کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پول ڈی میں ویلز کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ واضح رہے کہ عالمی کپ میں دنیا کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، جاپان، روس، ساموا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، اٹلی، نمیبیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکا، ٹونگا، آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/10/2019 - 11:40:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :