سعودی فٹ بال ٹیم ،ورلڈ کپ 2022کے ایشین کوالیفائر کا پہلا میچ فلسطین میں کھیلے گی

جمعہ 4 اکتوبر 2019 21:55

سعودی فٹ بال ٹیم ،ورلڈ کپ 2022کے ایشین کوالیفائر کا پہلا میچ فلسطین میں کھیلے گی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2019ء) سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ ان کی قومی فٹ بال ٹیم رواں ماہ فلسطین میں فٹ بال میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سعودی عرب کی ٹیم فلسطین سے فٹ بال میچز کسی تیسرے میزبان ملک میں کھیلا کرتی تھی تاہم جمعہ کو سعودی سپورٹس اتھارٹی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ فلسطینی فیڈریشن کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے اس مرتبہ سعودی ٹیم ورلڈ کپ 2022کے ایشین کوالیفائر کا پہلا میچ فلسطین میں کھیلی گی۔

فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن جبریل رجب نے کہا ہے کہ سعودی فٹ بال ٹیم مغربی کنارہ کے مقام رام اللہ کے فیفا کے تسلیم شدہ الرام سٹیڈیم میں 15 اکتوبر کو کھیلے گی۔اس سلسلے میں سعودی ٹیم 13اکتوبر کو فلسطین پہنچ جائے گی۔چار سال قبل تک اسرائیل کی جانب سے سعودی ٹیم کو مقبوضہ مغربی کنارہ آنے کی اجازت نہ ملنے پر اردن میں میچز کھیلنے پڑے تھے۔
وقت اشاعت : 04/10/2019 - 21:55:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :