برطانوی کرکٹر عادل رشید کا میرپور میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

زلزلے سے متاثر ہ افراد سے ملاقات،امدادی سامان تقسیم کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 اکتوبر 2019 14:17

برطانوی کرکٹر عادل رشید کا میرپور میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر2019ء) برطانوی کرکٹر عادل رشید نے میرپور میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی سامان تقسیم کیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی کرکٹر عادل رشید میرپور میں زلزلے سے متاثر ہونے والی فیملیز کے پاس پہنچے اور زلزلے سے متاثر افراد سے ملاقات کرکے ان کے دکھ میں شریک ہوئے۔عادل رشید نے متاثرہ علاقوں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ سینٹر کے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا،
عادل رشید ڈسٹرکٹ ہیلتھ سینٹر کے میڈیکل کیمپ میں موجود
عادل رشید ڈسٹرکٹ ہیلتھ سینٹر کے میڈیکل کیمپ میں موجود
مکانات کے بکھرے ملبے اور اپنے گھروں میں رہنے والوں کو خیموں میں بیٹھے دیکھ کر عادل رشید کافی افسردہ دکھائی دئیے۔

عادل رشید تباہ شدہ گھر دیکھ رہے ہیں
عادل رشید تباہ شدہ گھر دیکھ رہے ہیں
ورلڈ کپ 2019 ءکی فاتح ٹیم کاحصہ رہنے والے عادل رشید نے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جس میں روزمرہ استعمال کی اشیا سمیت کمبل بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹر عادل رشید نے ہزاروں میل دور سے آکر متاثرین میں ناصرف امدادی اشیا تقسیم کیں بلکہ ان کا دکھ درد بھی بانٹا اور متاثرین نے بھی انہیں اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا۔

خیال رہے 24 ستمبر کو ملک کے بیشتر شہروں میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ، زلزلے سے آزاد کشمیر میں شدید تباہی پھیل گئی تھی، متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، زلزلے سے مرنےوالوں کی تعداد 39ہوگئی ہے۔وزیرسٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر کے مطابق زلزلے سے 1619 مکانات مکمل طور پر تباہ اور7100 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 580مال مویشیوں کے باڑوں کو نقصان بھی ہوا۔
وقت اشاعت : 07/10/2019 - 14:17:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :