آسٹریلیا اور جارجیا کی ٹیمیں رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل نبردآزما ہونگی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 11:36

آسٹریلیا اور جارجیا کی ٹیمیں رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل نبردآزما ہونگی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ 2019ء میں جمعرات کو ایک دن آرام کے بعد کل جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، میگا ایونٹ میں جمعرات کو آرام کا دن تھا جس کے بعد میگا ایونٹ میں آج جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ جس میں پول ڈی کی ٹیمیں آسٹریلیا اور جارجیا آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کا یہ آخری پول میچ ہے، آسٹریلوی ٹیم پول ڈی میں 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پر ہے۔ واضح رہے کہ عالمی کپ میں دنیا کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، جاپان، روس، ساموا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، اٹلی، نمیبیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکا، ٹونگا، آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 10/10/2019 - 11:36:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :