جنوبی افریقہ نے جارج لائنڈے کو انجرڈ مہاراج کی جگہ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا

پیر 14 اکتوبر 2019 14:16

جنوبی افریقہ نے جارج لائنڈے کو انجرڈ مہاراج کی جگہ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے ان فٹ کیشیو مہاراج کی جگہ جارج لائنڈے کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے، لیفٹ آرم سپنر مہاراج بھارت کے خلاف پونے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے کرتے ہوئے کندھے کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے، ٹیم انتظامیہ کے مطابق ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ تیسرے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے، ان کی جگہ لیفٹ آرم سپنر جارج لائنڈے کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہیِ، 27 سالہ لائنڈے کو پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور 19 اکتوبر سے رانچی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ان کا ڈیبیو متوقع ہے۔
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 14:16:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :