ْبھارت ویمن نے جنوبی افریقہ ویمن کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ہرا کر سیریز کلین سویپ کرلی

پیر 14 اکتوبر 2019 16:11

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) بھارت ویمن نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ ویمن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ جنوبی افریقہ ویمن 147 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، ایکتا بشٹ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، انہیں میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو کھیلے گئے میچ میں بھارتی ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.5 اوورز میں 146 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ہرمنپریت کوہر 38 اور شیکھا پانڈے 35 رنز بناکر نمایاں رہیں، جنوبی افریقہ کی طرف سے میریزین کیپ نے تین جبکہ شبنم اسماعیل اور کھاکا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ ویمن مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 48 اوورز میں 140 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، میریزین کیپ 29 ، سنی لوس 24 اور لارا 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، بھارت کی جانب سے ایکتا بشٹ نے تین جبکہ دیپتی شرما اور راجیشواری نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 16:11:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :