آصف علی ٹی 20 کی ایک اننگز میں 10 چھکے لگانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے

منگل 15 اکتوبر 2019 23:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) نادرن کے مڈل آرڈر بلے باز آصف علی ٹی 20 کی ایک اننگز میں 10 چھکے لگانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ منگل کو اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد میں جاری قومی ٹی 20 کپ میں سینٹرل پنجاب کے خلاف میچ میں انجام دیا، آصف علی نے 35 گیندوں پر 93 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 10چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، اس طرح وہ ایک اننگز میں زیادہ چھکے لگانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، کامران اکمل کو ایک اننگز میں سب سے زیادہ 12 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 23:58:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :