سوکا ورلڈ کپ، ترکی اور برازیل کے درمیان میچ 10 منٹ کیلئے روک دیا گیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 11:58

سوکا ورلڈ کپ، ترکی اور برازیل کے درمیان میچ 10 منٹ کیلئے روک دیا گیا
کریٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ترکی اور برازیل کے مابین سوکا ورلڈ کپ میچ شائقین کے احتجاج کے باعث دس منٹ کیلئے روک دیا گیا ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنامنٹ میں ترکی اور برازیل کی ٹیموں کے درمیان گروپ بی کا میچ شروع ہوا تو شائقین نے شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کے خلاف بینر اٹھا کر احتجاج کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کے خلاف نعرے لگائے جس پرانتظامیہ کو میچ 10 ویں منٹ کیلئے روکنا پڑا۔ ترک ٹیم کے مطالبے پر بینر اتاردیا گیا اور احتجاج کرنے والے افراد سٹیڈیم سے چلے گئے جس کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔ واضح رہے کہ اس میچ میں برازیل نے ترکی کو سخت مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دی ۔ یہ برازیل کی میگا ایونٹ میں دوسری کامیابی ہے۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 11:58:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :