پشاور کے نواحی علاقہ باغبانان میں منعقدہ شن کیوکشن کراٹے ٹورنامنٹ اختتا م پذیر ہوگیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:37

پشاور کے نواحی علاقہ باغبانان میں منعقدہ شن کیوکشن کراٹے ٹورنامنٹ اختتا م پذیر ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پشاور فل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نواحی علاقہ باغبانان میںواقع کراٹے اکیڈمی میں شن کیوکشن کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیاجس میںکھلاڑیوں نے شاندار مقابلے اور مظاہرے پیش کئے گئے جس پر لوگوں نے خوب داد دی۔

(جاری ہے)

مقابلوں میں احمد شاہ نے پہلی ، سلمان نے دوسری اور عبدالمالک نے تیسری پوزیشن حاصل کی مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں نے ہاتھ کے ضرب سے ماربل ٹائلز تھوڑے اور ٹورنامنٹ آرگنائزر اعزاز اللہ صافی نے پائوں کی ضرب سے برف کے بلاک توڑدی ۔

اس موقع پر برکس کلین ایسوسی ایشن اُرمڑ کے صدر شاھد خا ن اور اونرز فوجی برکس کمپنی اُرمڑ کے زرولی خان اور انٹرنیشنل ریفری وکوچ صاحبزادہ الھادی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر حال ہی میں ازبکستان میں انٹرنیشنل مقابلوںمیں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے شمس العارفین بھی موجود تھے۔جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کئے۔ واضح رہے کہ مقابلوں میں ریفریز کے فرائض محمد یاسین یاسر، نثار شنواری اعزاز اللہ صافی، دائود شنواری ، یوسف خان نے انجام دی۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 17:37:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :