سوکا ورلڈ کپ، ہنگری نے پاکستان کو 4-1 سے ہرا دیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 09:30

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ہنگری کی ٹیم نے سوکا ورلڈ کپ 2019ء کے ایک میچ میں پاکستان کو ہرا دیا۔ یہ پاکستان ٹیم کی میگا ایونٹ میں مسلسل چوتھی شکست ہے، ٹیم میگا ایونٹ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی، ہنگری کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم کو گروپ ایچ کے میچ میں ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی۔

(جاری ہے)

یہ پاکستان کو میگا ایونٹ میں مسلسل چوتھی شکست ہے۔ پاکستان کی ٹیم نے اپنے گروپ ایچ کے چوتھے اور آخری میچ میں ہنگری کے خلاف گول کے کئی یقینی مواقع ضائع کئے، ہنگری کی طرف سے ہولائور، پونکوک، بوگنار اور رابولڈ نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 09:30:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :