ناردرن نے خیبرپختونخوا کوڈک ورتھ لوئس میتھڈکے تحت7وکٹوں سے شکست دے دی

موسی خان کی شاندار باولنگ کے سامنے خیبرپختونخوا کا ٹاپ آرڈر ناکام، سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ منسوخ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:20

ناردرن نے خیبرپختونخوا کوڈک ورتھ لوئس میتھڈکے تحت7وکٹوں سے شکست دے دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) ایونٹ کے چھٹے روز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے خیبرپختونخوا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈکے تحت7وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سیفاسٹ باولر موسی خان کی عمدہ باولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ناردرن نے 135 رنز کا ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اس سے قبل شہر میں ہونے والی بارش کے باعث اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کو16 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

ناردرن کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتو موسی خان کی عمدہ باولنگ کے سامنے خیبرپختونخوا کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر فلاپ ہوگیا۔ 46 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔جس کے بعد کپتان محمد رضوان نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیااور قائدانہ اننگز کھیلتے ہوئے 52 رنز اسکور کیے۔

(جاری ہے)

35 گیندوں کا سامنا کرنے والے محمد رضوان کی اننگز میں 7 چوکے شامل تھے۔

3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 31 رنز بنانے والے افتخار احمد خیبرپختونخوا کے دوسرے نمایاں بیٹسمین رے۔خیبرپختونخوا کی ٹیم مقررہ 16 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز ہی بناسکی۔ناردرن کی جانب سے فاسٹ باولر موسی خان نی38 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ yحارث روف، شاداب خان اور سہیل تنویر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔میچ کی دوسری اننگز میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیااور ناردرن کو نظرثانی شدہ ہدف دیا گیا۔

ناردرن کو جیت کے لیے 12 اوورز میں 101 رنز کا نیا ہدف ملا۔عمرامین اور علی عمران پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے ناردرن کو 72رنز کا مضبوط آغاز فراہم کرکے میچ میں پوزیشن مزید مستحکم کردی۔عمرا مین 39 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔علی عمران نے 3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ ناردرن نے مطلوبہ ہدف 3 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔

فاتح ٹیم نے 11.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔خیبرپختونخوا کی جانب سے فاسٹ باولر جنید خان نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس سیقبل سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہونا تاہم تیز بارش کے باعث میچ کے لیے ٹاس بھی ممکن نہ ہو سکا۔پہلے بارش اور بعد میں آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث امپائرز نے کھیل شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 20:20:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :