ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، نمیبیا نے برمودا اور اومان نے نائیجیریا کو ہرا دیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:50

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں نمیبیا نے برمودا اور اومان نے نائیجیریا کو شکست دے دی۔ بدھ کو دبئی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 22 ویں میچ میں نمیبیا نے برمودا کو6 رنز سے شکست دی، فاتح ٹیم نے 107 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ برمودا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 106 رنز بنائے،اوکیرا باسکوم نے 37 رنز بنائے، برنارڈ نے تین کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا۔

نمیبیا نے مطلوبہ ہدف 13.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

برنارڈ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ ایک اور میچ میں اومان نے نائیجیریا کو 7 وکٹوں سے ہرایا، نائیجیرین ٹیم اومان کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی، اس کے سات کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ نائیجیرین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 71 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ڈینئل اجیکن نے 16 رنز بنائے۔ اومان کے عامر کلیم نے چار اور بلال خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اومان کی ٹیم مطلوبہ ہدف 7 ویں اوورز میں بآسانی حاصل کرلیا۔ جتندر سنگھ 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عامر کلیم کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 23/10/2019 - 15:50:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :