ویانا اوپن ٹینس مینز سنگلز، ثام قیوری اور پابلو کیرینو پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 23 اکتوبر 2019 18:09

ویانا اوپن ٹینس مینز سنگلز، ثام قیوری اور پابلو کیرینو پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
ویانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) امریکا کے نامور ٹینس سٹار ثام قیوری اور ہسپانوی ٹینس کھلاڑی پابلو کیرینو ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

آسٹریا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز رائونڈ 32 میچز میں امریکا کے ثام قیوری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کے ایڈرین منارینو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں سپین کے پابلو کیرینو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈین حریف کھلاڑی ڈینس شاپووالوو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-5 سے دھول چٹا دی۔
وقت اشاعت : 23/10/2019 - 18:09:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :