فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں سینیگال نے امریکہ کو شکست دے دی

پیر 28 اکتوبر 2019 14:46

فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں سینیگال نے امریکہ کو شکست دے دی
برازیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2019ء) فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں فرانس، سینیگال، جاپان اور جنوبی کوریا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ گروپ سی کے پہلے میچ میں فرانس نے چلی کو 2-0 سے ہرایا اور ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی سمیٹی، فرانس کی طرف سے اگیوم اور لیاجی نے گول کئے۔

(جاری ہے)

اسی گروپ کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا نے ہیٹی کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دی، چوئی منسیو اور ایس اوم نے فاتح ٹیم کی طرف سے گول کئے۔ گروپ ڈی کے پہلے میچ میں جاپان نے ہالینڈ کو بآسانی 3-0 سے ہرایا، واکا توشی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو گول کئے۔ ایک اور میچ میں سینیگال نے امریکہ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا، سینیگال کی طرف سے سلیمان، بلیڈ، فائی اور سار نے گول کئے۔
وقت اشاعت : 28/10/2019 - 14:46:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :