انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ میں کل دو پری کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے

منگل 5 نومبر 2019 16:25

انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ میں کل دو پری کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے
برازیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) فیفا کے زیر اہتمام 18 ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کا ناک آئوٹ مرحلہ کل بدھ سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں انگولا اور جنوبی کوریا کی انڈر 17 ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، اسی روز دوسرا پری کوارٹر فائنل نائیجیریا اور ہالینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں (کل) جمعرات کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں جاپان اور میکسیکو کی انڈر 17 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا میچ سپین اور سینیگال کے مابین کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں میزبان برازیل اور چلی جبکہ چوتھے میچ میں فرانس اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 05/11/2019 - 16:25:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :