افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

ویسٹ انڈیز ٹیم کو افغان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے

جمعہ 8 نومبر 2019 16:36

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) ہفتہ کو لکھنئو میں کھیلا جائیگا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کو افغان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق فغانستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل (آج) ہفتہ کو لکھنئو میں کھیلا جائے گا، سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 11 نومبر کو کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 14 نومبر سے شروع ہوگی، تمام میچز لکھنئو میں کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے افغان ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 08/11/2019 - 16:36:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :