پاکستان نے شوٹنگ میں ایک اور اولمپک کوٹہ جیت لیا

گلفام جوزف نے شاندار کارکردگی کے بعد ٹوکیو اولمپکس تک رسائی حاصل کرلی

پیر 11 نومبر 2019 17:55

پاکستان نے شوٹنگ میں ایک اور اولمپک کوٹہ جیت لیا
دو جہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) پاکستان نے شوٹنگ میں ایک اور اولمپک کوٹہ جیت لیا، ایشین چمپئن شپ کے ائیر پسٹل ایونٹ میں گلفام جوزف نے شاندار کارکردگی کے بعد ٹوکیو اولمپکس تک رسائی حاصل کرلی، پاکستان کے تین شوٹرز اولمپکس کا ٹکٹ حاصل کرچکے ہیں۔قطر کے شہر دوحہ میں ایشین شوٹنگ چمپئن شپ جاری ہے جہاں پاکستان کے 19سالہ گلفام جوزف نے ائیر پسٹل ایونٹ کی فائنل فہرست میں جگہ بنا کراولمپک کوٹہ حاصل کرلیا ہے۔

گلفاز جوزف نے پہلی بار کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کی اور شاندار کارکردگی کے بعد ٹوکیو اولمپک کا ٹکٹ جیت لیا۔نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری رضی احمد نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے تین شوٹرز نے اولمپکس تک رسائی حاصل کی ہے، خلیل اختر، غلام مصطفی بشر پہلے ہی اولمپک کوٹہ جیت چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ماضی میں پاکستان شوٹر زنے اولمپکس میں شرکت تو کی ہے لیکن ان تمام شوٹرز نے وائلڈ کارڈ انٹری کی بدولت اولمپکس تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ اولمپک کوٹہ لیکن ورلڈ کپ یا ایشین چیمپئن شپ پوائنٹس لینے کے بعد کھلاڑی کو یہ عزاز حاصل ہوتا ہے۔

رضی احمد نے بتایا کہ وائلڈ کارڈ انٹری انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی دیتی ہے جس کا انحصار کارکردگی پر نہیں ہوتا جبکہ اولمپک کوٹہ کے لیے کھلاڑی کو انٹرنشینل سطح پر پرفارم کرنا ہوتا ہے جس کے بعد وہ اولمپکس تک رسائی حاصل کرتا ہے، اس وجہ سے یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے تین شوٹرز اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اولمپکس میں حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 11/11/2019 - 17:55:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :