انگلینڈ کا دورہ سری لنکا کیلئے شیڈول کا اعلان

منگل 12 نومبر 2019 15:46

انگلینڈ کا دورہ سری لنکا کیلئے شیڈول کا اعلان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، انگلش ٹیم آئندہ سال مارچ میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 سے 23 مارچ تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ 27 سے 31 مارچ تک آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم دو ٹور میچز بھی کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 12/11/2019 - 15:46:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :