یوئیفا یورو 2020 کوالیفائرز، انگلینڈ نے مونٹی نیگرو کو ہرا دیا، ہیری کین کی ہیٹ ٹرک

جمعہ 15 نومبر 2019 17:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) یوئیفا یورو 2020 کوالیفائرز میں انگلینڈ نے مونٹی نیگرو، سربیا نے لکسمبرگ اور فرانس نے مولڈووا کو شکست دے دی۔

(جاری ہے)

یورپی کوالیفائرز کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ویمبلی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے مونٹی نیگرو کو بآسانی 7-0 سے شکست دی، ہیری کین شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک سکور کی۔

ریڈ سٹار سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سربیا نے لکسمبرگ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرایا، الیگزینڈر مٹرووچ نے سربیا کی جانب سے دو گول کئے۔ ایک اور میچ میں فرانس نے مولڈووا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا، فاتح ٹیم کی طرف سے اولیور گرئوڈ اور رافیل ورینی نے ایک ایک گول کیا، فرانس کی یہ نو میچ کھیل کر ساتویں کامیابی ہے۔
وقت اشاعت : 15/11/2019 - 17:10:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :