نیشنل گیمز کے والی بال مقابلے فائنل مرحلے میں داخل

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:02

پشاور۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) 33ویں نیشنل گیمز کے والی بال مقابلے فائنل مرحلے میں داخل ہو گئے‘ مردوں میں واپڈا اور ائیر فورس جبکہ خواتین میں آرمی اور واپدا کی ٹیمیں اپنی اپنی حریفوں کو شکست دیتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب اور سابق آئی جی عابد قادری اس موقع پر مہمان خصوصی تھے پشاور کے پی ایس بی جمنازیم میں کھیلے گئے خواتین والی بال کے پہلے سیمی فائنل میں آرمی نے پولیس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد27-5،25-8،25-12سے اور واپڈا نے ہائیر ایجوکیشن کو بآسانی25-8،25-4،25-15کے سکور سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ مردوں کے سیمی فائنل مرحلے میں مقابلے انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہے اور عوام اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے یہ میچز دیکھے اس سلسلے کے پہلے سیمی فائنل میں واپڈا نے آرمی کو3-0کے سکور سے شکست دے البتہ پورے میچ میں دلچسپی اور سنسنی برقرار رہی اور ایک ایک پوائنٹ کے لئے ٹیمیں اپنی پوری جان لڑاتی نظر آئیں واپڈا نے اس میچ میں25-12،27-25،25-18سے کامیابی سمیٹی جبکہ پاکستان ائیر فورس اور نیوی کے درمیان بھی میچ دلچسپ رہا اور دونوں فورسز کے چاہنے والے اپنی اپنی ٹیموں کو بھر انداز میں داد دیتے نظر آئے اس میچ میں پی اے ایف نے نیوی کے خلاف26-14،25-17،25-17کے سکور سے کامیابی سمیٹی اور فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 16/11/2019 - 00:02:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :