ٹی ٹوئنٹی سمیت کسی فارمیٹ میں اچھا نہیں کھیل رہا ، فخرزمان

کھلاڑیوں کے درمیان کڑا مقابلہ ہے،کوشش ہوگی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اسکواڈ کا حصہ بنوں، میڈیا سے گفتگو

پیر 18 نومبر 2019 15:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے کہاہے کہ ٹی ٹوئنٹی سمیت کسی فارمیٹ میں اچھا نہیں کھیل رہا، کوشش ہوگی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اسکواڈ کا حصہ بنوں۔فخر زمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کرکٹ کی ایک سادہ سی تھیوری ہے کہ آپ کو وکٹ پر رٴْکنا ہوتا ہے ، میری یہی کمزوری ہے، میں وکٹ پر نہیں رک پا رہا، وکٹ پر رکنے اور سنبھل کر کھیلنے کی پریکٹس کررہا ہوں۔

(جاری ہے)

فخر زمان نے کہا کہ اپنی خامیاں دور کرنے کے لیے ڈومسٹک کرکٹ کھیل رہا ہوں، اس کے بعد قائد اعظم ٹرافی سے ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ پرفارم نہیں کریں گے تو ٹیم سے باہر ہوں گے اگر پر فارم کریں گے تو ٹیم کے اندر ہوں گے۔فخر زمان نے کہا کہ کھلاڑیوں کے درمیان کڑا مقابلہ ہے، میں محنت کروں گا اور اور اپنی کمزوریوں پر کام کروں گا، کوشش کروں گا کے ٹیم سلیکٹرز کو اپنے کھیل اور محنت سے مطمئن کروں۔انہوں نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی سے متعلق خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان اسکواڈ کا حصہ بنوں۔
وقت اشاعت : 18/11/2019 - 15:55:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :